ایرانی میڈیا کے مطابق مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد کے سلسلے میں ایران کا اعلیٰ سطحی وفد سوئٹزرلینڈ (Switzerland)روانہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وفد کو ’’میناب 168‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جو اسکول کی طالبات سے منسوب کیا گیا ہے۔
وفد میں اسپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت اہم حکام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایران کے مرکزی بینک کے گورنر، وزارت تیل اور قومی سلامتی کونسل کے اعلیٰ عہدیداران بھی وفد کا حصہ ہیں۔
ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق اس دورے کا مقصد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے شدہ وعدوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں:ایس جی ایم ڈومیسٹک کرکٹ پروفیشنل کرکٹر بننے کا راستہ ہے، اسامہ شارون
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی اصل آزمائش اس کے نفاذ کے مرحلے میں ہوتی ہے، بدعہدی کے تجربے کے باعث وعدوں کی تکمیل کا سخت مطالبہ ضروری ہے۔












ہفتہ 20 جون 2026 