ایک بہادر خاتون نے اپنی جڑواں بہن(Twinsister) کو مگرمچھ (Crocodile)کے خونخوار حملے سے بچانے کے لیے ننگے ہاتھوں سے جانور پر مکوں کی بارش کر دی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب میکسیکو کے ایک ٹور کے دوران ایک خطرناک مگرمچھ نے سیاحوں پر حملہ کیا اور ایک بہن کو پانی میں گھسیٹ لیا۔
حیران کن طور پر اس کی جڑواں بہن فوراً پانی میں کود پڑی اور اپنی بہن کو بچانے کے لیے مگرمچھ سے براہِ راست لڑائی کی، وہ بار بار اسے مکے مارتی رہی تاکہ اپنی بہن کو اس کے جبڑوں سے نکال سکے۔
متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کوما میں چلی گئی، تاہم معجزانہ طور پر وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گئی۔
مزیدپڑھیں:لندن میں بڑا ڈاکہ: ابو ظہبی کے شاہی خاندان سے 6لاکھ پاؤنڈ کے زیورات چوری
یہی نہیں، ایک اور حالیہ واقعے میں برطانیہ کے کیمبرج شائر کے ایک چڑیا گھر میں ایک تین سالہ بچے پر مگرمچھ کے حملے کے دوران ایک خاتون زوکیپر نے 15 فٹ گہرے گڑھے میں چھلانگ لگا کر بچے کو بچا لیا۔
ماہرین کے مطابق مگرمچھ کے حملے انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہوتے ہیں، تاہم ان دونوں واقعات نے انسانی ہمت اور بہادری کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔












اتوار 21 جون 2026 