وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک(Ali Pervez Malik) کا کہنا ہے کہ شاید چند دنوں میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے سبسڈی اسکیم کو بند کردیا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے اسکیم سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وہ اسکیم سے متعلق صوبوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ریلیف اسکیم وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر دی تھی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو 130 ارب روپے کا ریلیف دیا، ایکسائز کا ڈیٹا دینے والے موٹر سائیکل سواروں کو رقم منتقل کی گئی۔
مزیدپڑھیں:بہن کو بچانے کیلئے لڑکی نے مگرمچھ پر مکوں کی بارش کر دی
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے بعد وفاقی حکومت سمیت صوبائی حکومتوں نے پیٹرول سبسڈی کی مد میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے دو ہزار روپے ماہانہ دینے کا سلسلہ شروع کیا اس حوالے سے ایپ بھی تیار کی گئی جس میں موٹر سائیکل سواروں نے رجسٹریشن کرانا تھی جس کے بعد ان کو دو ہزار روپے مل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔












اتوار 21 جون 2026 