امریکا، قطر ایرانی منجمد اثاثوں کی بحالی پرمشاورت، 6 ارب ڈالر اجراء کی تجویز

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

سوئیٹزر لینڈ، عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا اور قطر کے درمیان ایران کےمنجمد اثاثوں (Frozen Funds)کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی ہے

مفاہمتی یادداشت کے تحت ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر جاری کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،اس پرعملدرآمد کے لیے ایرانی حکومت کی باضابطہ منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:حج پالیسی 2027 کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی

اس سے قبل ایرانی صدرمسعود پزیشکیان نے بھی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ قطرمیں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر مالیت کے فنڈز تہران کو واپس کردیے جائیں گے،ان فنڈزکی واپسی ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق ابتدائی مرحلے کا حصہ ہے۔