اسرائیل کے لبنان پر حملے نہ رک سکے، وادی بقاع اور صور میں وحشیانہ(Carpet Bombing) بمباری سے بچے اور خاتون سمیت مزید 7 شہری شہید ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنگ شروع ہونے سے اب تک 4 ہزار 106 لبنانی شہید ہوچکے جس میں 383 بچے، 250 اور 135 طبی عملہ شامل ہے۔ 12 ہزار سے زائد شہری زخمی بھی ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں 3روز کے دوران افسر سمیت 6 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنوبی لبنان میں جاری مسلسل لڑائی نے اس وقت پوری دنیا کو پریشان کر رکھا ہے۔
یہ جنگ اتنی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے کہ اس کی وجہ سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے ہونے والا ایک بڑا امن معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی دھمکیوں اور بڑھکوں کی تاثیر اب ختم ہوچکی، ابراہیم رضائی
امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ اسرائیل کو لبنان میں حملے روکنے ہوں گے۔ جس پر اسرائیل نے کہا کہ اگر حزب اللہ اسرائیل پر حملے روک دے، تو اسرائیل بھی اس پر حملے نہیں کرے گا۔ لیکن یہ حملے تاحال نہیں رکے۔












اتوار 21 جون 2026 