شکارپور: ہائی وولٹیج تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Calender Icon پیر 22 جون 2026

شکارپور کے علاقے ڈکھن کے گاؤں بڈو ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے کرنٹ(High Voltage Shak) لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 13 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شکارپورڈکھن کے قریبی گاٶں بڈو میں واقعہ پیش آیا، جہاں 11 ہزار وولٹ کی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 7 افراد جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کےلیے مدیجی اسپتال جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل امریکا ایران معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے، خواجہ آصف

پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔