برطانوی وزیر اعظم کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

Calender Icon پیر 22 جون 2026

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ وزارت عظمیٰ کا حلف لینا میری زندگی کا اہم لمحہ تھا،میں نے ہمیشہ برطانیہ کے لیے کام کیا، عوام کی فلاح و بہبود میری ترجیح رہی، 6سال پہلے لیبر پارٹی کی قیادت سنبھالی جب پارٹی دیوالیہ ہو چکی تھی۔

مزید پڑھیں:مسک برطانیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں: برطانوی وزیرِ اعظم

ہم نے اپنی پارٹی اور قومی معیشت کو بحال کیا ، تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں، وقت درکار ہوتا ہے ،میں نے اپنے وعدوں پر پورا اترنے کی پوری کوشش کی، میری قیادت میں برطانیہ نے ترقی کی ہے،میں نے معیشت کو 2سال میں مضبوط کیا ، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا۔

لیبر پارٹی سے قیادت سے متعلق ٹائم ٹیبل تیار کرنے کا کہوں گا، 9 جولائی سے نامزدگیوں کا آغاز ہوگا،اقتدار کی منتقلی کو منظم اور ہموار بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کروں گا،اپنے جانشین کو مکمل تعاون فراہم کروں گا۔یاد رہے کیئر اسٹارمر 5 جولائی 2024 کو بطور برطانوی وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔