ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار، سابق ومبلڈن چیمپئن پر 4 سال کی پابندی عائد

Calender Icon منگل 23 جون 2026

سابق ومبلڈن چیمپئن مارکیٹا وونڈرو سووا پر ڈوپنگ ٹیسٹ (Dipping Test)سے انکار پر 4 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

چیک ٹینس اسٹار مارکیٹا وونڈروسووا نے دسمبر 2025 میں اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹ سے انکار کیا تھا۔

انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی نے مارکیٹا وونڈروسووا کے خلاف کارروائی مکمل کرلی، ٹربیونل نے قراردیا کہ مارکیٹا وونڈروسووا ٹیسٹ سے انکار کی کوئی قابلِ قبول وجہ پیش نہ کرسکیں۔

ٹربیونل نے فیصلہ دیا کہ مارکیٹا وونڈروسووا 21 جون 2030 تک معطل رہیں گی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف دورہ سوئٹزر لینڈ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

ادھر مارکیٹا وونڈروسووا نے ڈوپنگ کے الزامات مسترد کردیے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹیسٹنگ افسر کی آمد پر انہیں اپنی حفاظت کے خدشات تھے۔