ایران ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

Calender Icon منگل 23 جون 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات(Nuclear Facilities) کے مکمل معائنے پر رضا مند ہے۔

ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوبارہ ناکہ بندی کی ضرورت پڑی تو امریکی بحری جہاز اپنی جگہ موجود ہیں۔

جوہری مقامات پر آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو آنے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں: اسماعیل بقائی

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی ایٹمی تنصیبات کے مکمل معائنے پر رضامند ہے، اگر تہران راضی نہ ہوتا تو مزید بات چیت ہی نہ ہوتی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایسا نہیں لگتا کہ دوبارہ ناکہ بندی کی ضرورت پڑے گی، بحال ایرانی اثاثے امریکا کے زیر کنٹرول بینک اکاؤنٹس میں رکھےجائیں گئے۔

مزید پڑھیں:حکومت کا درآمدی کوئلے سے تھر کول پر منتقلی کا بڑا فیصلہ، فزیبلٹی اسٹڈی پیش

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رقوم صرف امریکا سے خوراک اور طبی سامان کی خریداری کے لیے استعمال ہوں گی، رقم سے ایران امریکی مکئی، گندم اور سویابین خرید سکے گا۔