جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

Calender Icon اتوار 27 ستمبر 2026

جنوبی افریقہ(South Africa) کے صوبے گاؤتینگ میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں 17 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں واقع ویدیلا ٹاؤن شپ میں ہفتے کی رات پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد آٹھ بتائی گئی ہے اور وہ AK-47 رائفلوں اور پستولوں سے مسلح تھے۔ مسلح افراد نے پہلے ٹورن کے باہر موجود افراد پر فائرنگ کی اور پھر اندر داخل ہوکر بھی گولیاں چلائیں۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

ہلاک ہونے والوں میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 15 افراد کو طبی مراکز منتقل کیا گیا۔ حملہ آور مبینہ طور پر بعض متاثرین کے موبائل فون لے کر دو گاڑیوں میں فرار ہوگئے، جبکہ دو دیگر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔