کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم گرفتار

Calender Icon جمعرات 25 جون 2026

نیب نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ملزم نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں احتساب عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں:اپر کوہستان اسکینڈل: احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار، کیس پر دوبارہ سماعت کا حکم

نیب ذرائع نے بتایا کہ ملزم نعمان کوہستان مالیاتی سکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال کا فرنٹ مین ہے اور ملزم کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔

نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم کے نام پر اسلام اباد، نتھیا گلی، ایبٹ آباد اور کاغان میں کمرشل پراپرٹیز خریدی گئیں۔