سعودی وزیر مواصلات کو تمغہ ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا

Calender Icon ہفتہ 27 جون 2026

ریاض (امیر محمد خانُ سے ) سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ بن عامر السواحہ کو پاکستان کے نمایاں ترین قومی اعزاز ’ہلال پاکستان‘ سے نوازا گیا۔

ریاض میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ ’ہلال پاکستان‘ سعودی وزیر مواصلات کو پیش کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر ترجیحی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور شراکت داری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:4 سال بعد شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بچوں کیساتھ شاہی محل میں واپسی

وزیر مواصلات کو دیئے جانے والے اس اعزاز کو مملکت اور پاکستان کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات، نیز مواصلات، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون اور مضبوط ہوتی شراکت داری کا عکاس قرار دیا گیا۔