’سندھ میں پنک اسکوٹیز کے بعد ’ٹیکسی اسکیم‘ بڑی خبر آگئی

Calender Icon اتوار 28 جون 2026

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن(Sharjeel Inam Memon) نے صوبے میں پنک اسکوٹیز کے بعد ’پنک ٹیکسی اسکیم‘ لانے کا اعلان کردیا۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار کرنے کے لیے سندھ حکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ٹریفک حکام کو کہا ہے جب کوئی مرد پنک اسکوٹی چلائے تو کارروائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ شکایتیں آتی ہیں خواتین کے بھائی پنک اسکوٹی چلاتے ہیں اس متعلق ہدایات دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی اسکیم لارہے ہیں اس میں پنک ٹیکسی اسکیم بھی شامل ہوں گی، سندھ کو بہت جلد ای وی ٹیکسی اسکیم کی خوشخبری دیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار سندھ حکومت ای وی بسیں لائی ہیں، ایک شخص نے تقریر کی کہ صرف ایک ہزار پنک اسکوٹیز لائی گئی ہیں۔

مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ میں ورک ویزا، ملازمت اور رہائش کے نئے مواقع

انہوں نے کہا کہ جب پنک اسکوٹی اسکیم شروع کی صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھا، آج جب بات کررہے ہیں تو 25 ہزار خواتین نے لائسنس اپلائی کیا ہے، پنک اسکوٹی اسکیم سندھ کے لیے انقلاب ہے، آج خواتین اسکوٹی چلارہی ہیں، ایک لاکھ خواتین کے پاس بھی لائسنس ہوگا تو اسکوٹی دینا ہمارا کام ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ بہترین کارکردگی سندھ ریونیو بورڈ کی ہے، ٹیکس کلیکشن کا ایف بی آر کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے، ایف بی آر کی گروتھ 10 فیصد اور ایس بی آر کی 24 فیصد ہے۔