گروئن انجری کی وجہ سے رضوان (Rizwan)کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سلیکشن پر تحفظات تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے قومی وکٹ کیپر اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور سلیکشن کےلیے دستیاب ہیں۔
رضوان اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پاکستان کے ریڈ بال ٹریننگ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں جو 8 جون سے شروع ہوا اور 10 جولائی تک چلے گا۔
قبل ازیں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تجربہ کار وکٹ کیپر نے کیمپ میں ایک ہفتہ تاخیر سے شمولیت اختیار کی اور پی سی بی کے طبی عملے کی نگرانی میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، 15 سالہ کریئر اختتام پذیر
پاکستان کو 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونا ہے اور وہ اپنی تیاریوں کے تحت 18 جولائی سے چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔












اتوار 28 جون 2026 