امریکا نے اتوارکو بھی ایران میں کئی اہداف پر حملے کئے ہیں جس کے جواب میں تہران(Tehran) نے بحرین اور کویت کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
‘ پاسداران انقلاب کے مطابق انہوں نے کویت میں علی السالم بیس اور بحرین کے پورٹ سلمان میں ففتھ فلیٹ نیول بیس پر آٹھ اہم امریکی فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے ایران کے طے کردہ روٹ کو بائی پاس کرنے سے متعلق خبردارکرتے ہوئے واضح کیاکہ خلیج میں داخل ہونے والے جہازوں کے لیے محفوظ گزرگاہ جزیرہ ہرمز کے جنوب سے ہے اور خلیج سے باہر نکلنے والے جہازوں کے لیے جزیرہ لارک کے جنوب سے ہے۔
ایرانی مشاورت کے بغیر گزرنے والے جہازوں کے ساتھ پہلے سے زیادہ سختی سے نمٹا جائے گا‘ حملے بند نہ ہوئے تو جنگ بندی مذاکرات مکمل طور پر معطل کر دیے جائیں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے زوردیاہے کہ ہمیں خلیجی ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ سکیورٹی فریم ورک قائم کرنا چاہئے جس میں خطے کے تمام ممالک شامل ہوں اور کوئی بیرونی ملک مداخلت نہ کرے‘ ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گی‘ مفاہمتی یادداشت کے تحت اسرائیل کا لبنان سے انخلا اور اس کی فوجی کارروائیوں کا خاتمہ لازمی ہے
مزیدپڑھیں:ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ
جبکہ صدر ٹرمپ نے تہران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا جنگ دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہوا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا۔رہبراعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ان مجرموں کو گریبان سے پکڑ کر ان کے مجرمانہ اقدامات کے لیے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے
جبکہ سپریم لیڈرکے مشیرمحمد مخبر کے مطابق جب تک آبنائے کا انتظام ایران کے پاس ہے ،خطے میں بالادستی کے امریکی خواب پورے نہیں ہوں گے ۔امریکی نیوز ویب سائٹ Axiosکے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے خلاف حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
فریقین کی منگل کو(کل ) دوحا میں ملاقات متوقع تاکہ آبنائے ہرمز پر تنازع کو حل کیا جاسکے‘ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مطالبہ کیا ہے کہ لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کے غیر مشروط انخلا کے لیے فوری طور پر ایک واضح ٹائم ٹیبل یا وقت طے کیا جائے
جبکہ حالیہ حملوں کے باعث ایران نے امریکا کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں شرکت منسوخ کر دی‘ ادھراسرائیل نے اتوار کو لبنان پر اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نےاپنے سکیورٹی زون کے قریب حزب اللہ کے ارکان کو نشانہ بنایا ہے۔












پیر 29 جون 2026 