وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری مؤخر، وجہ بھی سامنے آگئی

Calender Icon پیر 29 جون 2026

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین(amjad hussain) کی تقریب حلف برداری مؤخر کر دی گئی، جبکہ اس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری مؤخر ہونے کی بنیادی وجہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ناگزیر مصروفیات ہیں، کیونکہ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنا تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے یکم جولائی کو گلگت بلتستان میں تقریب حلف برادری میں شرکت کرنا تھی، امجد حسین کی تقریب حلف برداری کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہوگا۔

مزیدپڑھیں:پنجاب، آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

کابینہ کیلیے مشاورت جاری
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گلگت بلتستان کی کابینہ مختصر رکھی جائے گی، اس حوالے پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ کابینہ 12 وزرا اور دو معاونین خصوصی پر مشتمل ہوگی، اس کی تشکیل دو مرحلوں میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جنرل سیٹوں پر کامیاب ارکان پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کابینہ میں شامل ہوں گے، جبکہ معاونین دوسرے مرحلے میں شامل ہوں گے، استحکام پاکستان پارٹی کو پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا، ٹیکنو کریٹ اور مخصوص نشست والی ایم ایل ایز کی شمولیت محدود ہوگی۔