وزیر اعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم حصول اہداف میں ناکام، جانچ پڑتال کا فیصلہ

Calender Icon پیر 29 جون 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب ای ٹیکسی اسکیم مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی، ای ٹیکسی اسکیم (e taxi scheme)سےمستفید افراد نے ٹیکسی سروسز کے بجائے گاڑیاں گھریلو استعمال کیلئے رکھ لیں ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹیکسی حاصل کرنے والے افراد کی جانچ کا فیصلہ کرلیا ۔

خریداروں نے پنجاب حکومت کی جانب سے منظور شدہ پرنٹ و ڈیزائن بھی ای ٹیکسیز سے ہٹادیئے ، ای ٹیسکی کو ٹیکسی سروسز کے بجائےصرف گھریلو استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی ۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسیز حاصل کرنیوالے افردا کا ریکارڈ موجود ہے ، ایسے لوگ جنہوں نے ای ٹیکسیاں لیکر گھروں میں کھڑی کیں ان سے ٹیکسیاں ضبط کی جائیں گی

مزید پڑھیں:جرمنی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار

ماحول دوست ٹیکسی سروسز کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سےچار ارب کی رقم بطور سبسڈی دی گئی ، پنجاب حکومت کی جانب سے گیارہ سو ای ٹیکسیز بلاسود آسان اقساط پر فراہم کی گئیں تھیں ۔