ہونڈا نے خاموشی سے پاکستان میں BR-Vکی فروخت بند کر دی

Calender Icon منگل 29 ستمبر 2026

ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے ملک میں مقبول سات نشستوں والی گاڑی ہونڈا بی آر وی کی فروخت خاموشی سے بند کردی۔

رپورٹ کے مطابق بی آر وی کو ہونڈا پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ پر گاڑیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔

پاک وہیلز نے دعویٰ کیا کہ جب تصدیق کیلئے ہونڈا کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو کمپنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ Honda BR-V اب صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے ۔

تاہم ہونڈا کی جانب سے بی آر وی کے متبادل کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی گاڑی کی فروخت بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔

یہ واضح نہیں کہ فیصلہ کم فروخت، کمپنی کی نئی مصنوعات سے متعلق حکمت عملی یا مستقبل کی کراس اوور گاڑیوں میں تبدیلیوں کے باعث کیا گیا۔

مزید پڑھیں:سابق مس انڈیاو سوشل میڈیا انفلوئنسر ’’نِدھی تیواری‘‘ کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

بی آر وی کے بعد یہ سوال بھی اہم ہے کہ کیا ہونڈا پاکستان میں سات نشستوں والی کسی نئی گاڑی کو متعارف کرائے گی یا نہیں۔