کراچی:،بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث سٹیٹ بینک (State Bank)آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر گھٹ کر 15 ارب 91 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کو ملٹی لیٹرل فنڈنگ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جبکہ حکومت کے 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرض بھی ری فنانس ہو چکے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل قرضوں کی یہ رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہو جائے گی۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 56 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں استحکام کیلئے خصوصی فنڈ قائم، نوٹیفکیشن جاری
اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 1 ارب 26 کروڑ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 74 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 21 ارب 48 کروڑ ڈالر رہ گئے۔












پیر 29 جون 2026 