امریکا ایران مذاکرات: امریکی انتظامیہ کا کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Calender Icon پیر 29 جون 2026

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر امریکی انتظامیہ نے کانگریس(Congress) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق اعلیٰ حکام آج ایران سے ہونے والے معاہدے اور حالیہ پیشرفت پر باضابطہ بریفنگ دیں گے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلی بار امریکی انتظامیہ وسیع پیمانے پرقانون سازوں کو اعتماد میں لے رہی ہے، بریفنگ کا مقصد داخلی سطح پر سیاسی دباؤ کو کم کرنا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق بریفنگ کا مقصد امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایک متفقہ حکمت عملی تشکیل دینا بھی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل دوحا میں ہونے والی ایران امریکا مذاکرات کی خبروں کی تصدیق کردی ہے۔

اس سے پہلے میڈیا پر خبریں گردش میں تھیں کہ ایرانی اور امریکی حکام پاکستان اور قطر کی ثالثی میں منگل کو دوحا میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس ملاقات کا محور آبنائے ہُرمُز کے معاملات پر بات کرنا ہے۔

مزید پرھیں:آسمان گرا نہ زمین پھٹی، باپ کے ہاتھوں جواں سال بیٹے کی بغیر کفن تدفین

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں گیس کی قیمتوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔