فنانس ایکٹ 27-2026 کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری ،عملدرآمد یکم جولائی سے ہو گا

Calender Icon پیر 29 جون 2026

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2026-27 کا گزٹ نوٹیفکیشن (Guzet Notification)جاری کر دیا، جس کے بعد نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی سے باقاعدہ عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں شامل تمام ٹیکس اقدامات، ڈیوٹیز اور مالیاتی فیصلے یکم جولائی سے نافذ العمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 پہلے قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا، جس کے بعد صدرِ مملکت نے فنانس بل پر دستخط کیے۔ صدارتی منظوری کے بعد فنانس بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان بھجوایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:حکومت کا 2027ء تک سود سے پاک مالی نظام کی تیاری کا فیصلہ، وزارت خزانہ

گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی فنانس ایکٹ 2026-27 قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ پر عملدرآمد کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔