اسلام آباد ہائیکورٹ(Islamabad High Court) میں موسمِ گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کل سے شروع ہوں گی جبکہ گرمیوں کی تعطیلات میں کون سے جج کب دستیاب ہوں گے؟ اس متعلق چیف جسٹس کی منظوری سے شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ڈپٹی رجسٹرار جنرل کی جانب سے آفس آرڈر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر چھٹی نہیں کریں گے، تعطیلات میں دستیاب ہوں گے۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان جولائی میں دستیاب جبکہ اگست کا مہینہ چھٹی کریں گے، جسٹس ارباب محمد طاہر یکم سے 14 جولائی تک دستیاب اور 15 سے 31 جولائی تک چھٹی کریں گے۔ جسٹس ارباب طاہر یکم اگست سے 16 تک دستیاب جبکہ 17 سے 31 اگست تک چھٹی پر ہوں گے، جسٹس خادم حسین سومرو جولائی میں چھٹی کریں گے جبکہ اگست میں دستیاب ہوں گے۔
جسٹس محمد اعظم خان جولائی میں دستیاب جبکہ اگست میں چھٹیوں پر ہوں گے، جسٹس محمد آصف جولائی میں چھٹی کرینگے جبکہ اگست میں دستیاب ہوں گے، جسٹس انعام امین منہاس یکم سے 26 جولائی تک دستیاب اُس کے بعد 31 اگست تک چھٹی کریں گے۔
مزیدپڑھیں:سحر ہاشمی کو ’پاکستانی عمران ہاشمی‘ کیوں کہا جارہا ہے؟
گرمیوں کی چھٹیوں میں ضمانت قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری کے مقدمات سُنے جائیں گے، حبس بے جا میں رکھنے اور کورٹ کے فکس کیسز چھٹیوں میں سنے جائیں گے، اسٹے آرڈر سے متعلقہ اور دیگر کیسز جن میں جلدی ہو مقرر ہو سکیں گے۔
دائری برانچ کیسز فائلنگ کے لیے کھلی رہے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھٹیوں کے دوران عدالتی اوقات ساڑھے 9 سے دو بجے تک ہوں گے۔ جمعہ کے روز عدالتی وقت ساڑھے 9 بجے سے 12 بجے تک ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتہ 9 سے ساڑھے 3 بجے تک کھلے ہوں گے، جمعہ کے روز دفاتر کا وقت 9 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔












منگل 30 جون 2026 