وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاء(Smuggled Items)تلف کردی گئیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر منشیات، موبائل فون، سگریٹ اور دیگر اسمگل شدہ سامان تلف کیا گیا،قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ضبط شدہ اسمگل سامان تلف کر دیا گیا۔
اسمگلنگ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے،اسمگلنگ قومی معیشت، مقامی صنعت اور قانونی کاروبار کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
انٹیلی جنس پر مبنی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے،سرحدی نگرانی اور انفورسمنٹ نظام کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹریفک حادثےمیں زخمی صحافی شہیرحسین زیدی دوران علاج انتقال کرگئے
اسمگلنگ کیخلاف موثر کارروائیاں قومی معیشت کے تحفظ کیلئے ناگزیر ہیں، ہر قسم کی اسمگلنگ کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائیگی۔












منگل 30 جون 2026 