اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: احمد الشرع

Calender Icon منگل 30 جون 2026

دمشق: شامی صدر احمد الشرع نے جنوبی شام میں اسرائیلی حملوں(Israel Attacks) کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کسی بھی غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں ہے۔

صدر احمد الشرع نے کہا کہ شام اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب ہونے والے اسرائیلی حملوں کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے، جس سے علاقے کی انسانی اور سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

شامی صدر کے مطابق اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن کی عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس برقرار، معاشی رپورٹ

احمد الشرع نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شام ملک کے استحکام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔