ملک بھر میں بارشوں(Rain) کا نیا اور طاقتور سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں بادل برسنے کا امکان ہے،بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں آج صبح درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں دن کے وقت بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور چند مقامات پر بونداباندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ،سرمایہ کار پریشان
کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ ہوا، شہر میں جنوب مغرب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فضائی معیار تسلی بخش ہے اور ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار محفوظ حد سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔












بدھ 1 جولائی 2026 