الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر(latif akbar) کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر نے قائم مقام صدر کا منصب سنبھالنے کی بنیاد پر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر کے اس فیصلے کیخلاف قائم مقام صدر نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

اپنے مؤقف میں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ وہ اپنی مرضی سے قائم مقام صدر نہیں بنے بلکہ یہ ایک آئینی ضرورت تھی۔

ان کے مطابق، اس لیے اس بنیاد پر انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا۔

مزیدپڑھیں:نامناسب تصاویر لینا بند کریں: نیہا دھوپیا پاپارازی پر برہم

دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد نئے صدر کا انتخاب تاحال نہیں ہو سکا، جس کے باعث آئینی تقاضوں کے تحت چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔