ایک سیریل میں عدنان صدیقی نے اتنا تنگ کیا کہ اس کے بعد میں نے پروڈکشن چھوڑ دی: کاظم پاشا

Calender Icon بدھ 1 جولائی 2026

پاکستانی معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے والد، سینئر پروڈیوسر، ڈائریکٹر کاظم پاشا(kazim pasha) کا کہنا ہے کہ ایک پروجیکٹ میں اداکار عدنان صدیقی نے مجھے اتنا تنگ کیا کہ میں نے اس کے بعد پروڈکشن چھوڑ دی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں، میں نے اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کیا تھا، تاہم اس دوران مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کہ میں سیٹ چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

ان کے مطابق عدنان صدیقی کی بعض درخواستوں اور مطالبات کی وجہ سے میں اس تجربے سے نالاں رہا اور بالآخر میں نے اس پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔


کاظم پاشا نے دعویٰ کیا کہ ایک موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ کے سفر کے ٹکٹ کے علاوہ اپنے بچوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے نینی کے سفری انتظامات کی بھی درخواست کی، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

یہ گفتگو انہوں نے ایک پروگرام کے دوران کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنے تجربات شیئر کیے۔

کاظم پاشا اس وقت ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

دوسری جانب، وائرل کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے عدنان صدیقی نے وضاحت کی ہے کہ میرا مقصد کبھی بھی کاظم پاشا کو پریشان کرنا نہیں تھا اور میں محض شرارت اور خوش مزاجی کے طور پر ایسی بات کرتا تھا، کسی قسم کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔