بوٹا گاؤں میں دیوار گرنے سے دو بھائی جان کی بازی ہار گئے، شیں باغ کلاں میں مکان کی چھت منہدم(ROOF COLAPS) ہونے سے خاتون جاں بحق، زخمی بچوں اسپتال منتقل
اٹک: ضلع اٹک میں ہونے والی شدید طوفانی بارش نے دو مختلف مقامات پر افسوسناک حادثات کو جنم دیا، جن کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو کے مطابق بوٹا گاؤں میں مسلسل بارش کے باعث ایک مکان کی دیوار اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمی بچوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔
دوسرا افسوسناک واقعہ اٹک کے نواحی گاؤں شیں باغ کلاں (پارا شیں باغ) میں پیش آیا، جہاں موسلادھار بارش کے دوران ایک رہائشی مکان کی کچی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 38 سالہ خاتون، زوجہ عبادت شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ان کے 6 سالہ بیٹے مجید شاہ اور 14 سالہ بیٹے حفیظ شاہ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی لاش اور زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اٹک منتقل کیا۔
جاں بحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمی بچوں کا علاج جاری ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث کچے اور خستہ حال مکانات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین سے متجاوز، اورنگزیب
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔












بدھ 1 جولائی 2026 