ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی(Ali Hyderabadi) کی اہلیہ زینب کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیاجس میں انہوں نے سابقہ شوہر کے تمام راز فاش کردئے۔
زینب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے کوئی ویڈیو نہیں لگانی تھی لیکن تم نے وائرل ہونے کی چکر میں تم نے خود ویڈیو بناکر اپنے واٹس ایپ چینل میں شئیر کی اور بعد میں ڈیلیٹ کی جو لوگوں نے وائرل کردی۔
بیان میں زینب نے طلاق نامہ دکھا کر سابق شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی منصوبہ نہیں بنایا، منصوبے تو ہمیشہ صرف تم بناتے ہو۔ میرا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ تم نے تو مجھے 2 فروری 2026 کو ہی طلاق دے دی تھی۔ اس وقت سے تم مجھے میرے ہی گھر مین قید رکھے ہوئے تھے۔
ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی بیگم زینب کا رد عمل بھی سامنے آگیا
زینب کے مطابق طلاق 2026-2-27 کو ہی ہوچکی تھی pic.twitter.com/Tedu4fwJk1
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) July 1, 2026
اس ویڈیو میں زینب نے یہ بھی انکشافات کئے کہ علی حیدر کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اس نے انہی سے ہتھیایا ہوا ہے۔ زینب نے بتایا کہ اس کے پاس کچھ نہیں تھا۔ میں نے اس کو گھر بناکر دیا ۔ مین نے اس کا لائف سٹائل تبدیل کیا۔ لیکن اس نے میرے گھر میں رہ کر میرے ہی گھر اور گاڑی کو ہڑپنے کا منصوبہ بنایا۔ زینب نے اپنے سابق شوہر علی حیدر کو مخاطب کر کے کہا، اب تم قرآن ہاتھ میں اٹھا کر جھوٹ بول رہے ہو،تم نے تین سالتک مجھ پر تشدد کیا،مارا پیٹا لیکن میں نے برداشت کیا۔
مزیدپڑھیں:ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان
ویڈیو میں زینب نے سابق شوہر پر یہ بھی الزام لگایاہے کہ اس نے 3 سال تک دوسری شادی کی دھکیاں دیں۔ زینب نے کہا کہ علی حیدر ہر وقت لڑکیوں کو پھنسانےکے منصوبے بناتا ہے۔ لرکیوں کو پھنسانا اور ان سے شادیاں رچانا اس کا کاروبار ہے اور اس کے خاندان کا بھی یہ ہی کاروبار ہے، لڑکیوں کو پھنسانا اور ان کی زندگیاں تباہ کرنا۔












جمعرات 2 جولائی 2026 