بھارتی عدالت کا راجپال یادیو کو منگل تک 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کا حکم

Calender Icon منگل 6 اکتوبر 2026

بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں عدالتی حکم کے باوجود رقم جمع نہ کرانے پر بھارتی سپریم کورٹ کی سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے راج پال یادیو کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔

سماعت کے دوران راج پال یادیو کے وکیل نے شکایت کنندہ کے بارے میں کہا کہ وہ ’غریب نہیں ہیں‘، جس پر جسٹس جوئے مالیا باگچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ’آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کب بولنا ہے، آپ کی جگہ جیل میں ہے۔‘

عدالت نے راج پال یادیو کو منگل تک 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:دل کے مریضوں کیلئے مستعمل دوا کے 9 بیچز غیرمعیاری قرار، ڈرگ کنٹرول ونگ

واضح رہے کہ معاملہ 2010 میں ایک فلم کی تیاری کے لیے حاصل کی گئی 5 کروڑ بھارتی روپے کی مالی معاونت اور بعد ازاں رقم کی واپسی کے لیے دیے گئے چیکس باؤنس ہونے سے متعلق ہے۔