بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان(aamirkhan) کے بھائی اور سابق اداکار فیصل خان(faisal khan) نے ماضی میں اپنے خاندان، خصوصاً عامر خان کے خلاف دیے گئے بیانات پر معافی مانگ لی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر اجول ترویدی کو دیے گئے انٹرویو میں فیصل خان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنی والدہ اور بہن سے معافی مانگنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے جذبات میں آ کر کئی باتیں عوامی سطح پر بیان کر دیں، جو انہیں کرنی چاہئیں تھیں۔
فیصل خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے عامر خان، بہن نگہت اور ان کے شوہر سنتوش ہیج کے بارے میں بھی نامناسب باتیں کیں، جس پر انہیں افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ چاہتے ہیں کہ ماضی کی تلخیاں ختم ہوں اور خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائیں، خاص طور پر عامر خان اور گوری اسپراٹ کی شادی سے پہلے تعلقات بہتر ہوجائیں اور وہ خوشی خوشی بھائی کی شادی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔
مزیدپڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں زمینوں کی خریدو فروخت ، رجسٹریشن ، انتقال سے متعلق بڑا فیصلہ
انہوں نے اپنی ذہنی صحت سے متعلق تنازع پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی ہدایت پر سرکاری اسپتال سے معائنے کے بعد انہیں ذہنی طور پر صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ فیصل کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ابتدائی تشخیص درست نہ ہو اور بعض ڈاکٹروں نے ان کے خاندان کو غلط معلومات دی ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا خاندان ماضی کی غلط فہمیوں کو بھلا کر ان پر اعتماد کرے گا اور نئی شروعات کا موقع دے گا۔












جمعرات 2 جولائی 2026 