فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Asim Munir) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور قریبی تعلقات کی عکاسی بھی دیکھنے میں آئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نمازِ جنازہ کی تقریبات میں شرکت کے علاوہ ایرانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ کیساتھ لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ، اپنے ہی ملازمین پر سنگین الزامات لگادیے
پاکستانی وفد کی اس اعلیٰ سطحی شرکت کو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور دفاعی روابط کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔














جمعہ 3 جولائی 2026 