پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا، سیکریٹری اقتصادی امور

Calender Icon جمعہ 3 جولائی 2026

اسلام آباد،پاکستان ریلویز (Pakistan Railways)کا کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ۔رحیم کریم نےسینیٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کو بتایا۔

پاکستان ریلویز کا اہم منصوبہ ایم ایل ون سی پیک سے نکل گیا ہے، ایم ایل ون کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے فنانسنگ حاصل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلے میں کراچی روہڑی مین لین کو بہتر بنایا جائے گا، مین لائن کو مرحلہ وار دو رویہ اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔سیکریٹری اقتصادی امور

مزید پڑھیں:پنجاب، ریسٹورنٹس اور سروس سیکٹر پر سیلز ٹیکس میں اضافہ، اطلاق شروع

ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کا لیڈ فنانسر ہے جبکہ اے ڈی بی، ایشیائی انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی سرمایہ کاری کی بات کر رہا ہے۔