لاہور میں اداکارہ نگار چوہدری(Nigar Chuhadry) کی رہائش گاہ پر چوری کی واردات کا مقدمہ سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرم کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق پولیس انسپکٹر کے خلاف مقدمہ اداکارہ نگارچوہدری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق نگار چوہدری کے گھر واردات 5 جولائی 2024 کو ہوئی تھی، سابق پولیس افسر کی سربراہی میں 15، 16 مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بولا۔
متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تالے توڑے اور قیمتی سامان لوٹا۔
مزید پڑھیں:فیصل آباد: قیمتوں میں کمی کے بعد بھی ایل پی جی کی 400 روپے فی کلو فروخت
اس میں یہ بھی تحریر کیا گیا کہ ملزمان گھر سے ساڑھے 55 تولے سونا، نقدی اورغیر ملکی کرنسی بھی لے گئے، لوٹے گئے سامان میں فون، گھڑیاں اور پاسپورٹس بھی شامل تھے۔












ہفتہ 4 جولائی 2026 