اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی (Mohsin Naqvi)نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں 1712 آسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں، میرٹ ہی بھرتیوں کےلئے انتخاب کا واحد معیار ہو گا۔
پاکستان کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ایک طویل انتظار کے بعد سنہری موقع آ گیا ہے اور اسلام آباد پولیس میں 1,712 آسامیوں پر بھرتیاں جاری ہیں۔
اگر آپ پاکستان کی خدمت ، عزت، بہادری اور دیانت داری کے ساتھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، تو یہ آپ کے لیے بہترین موقع ہے۔ پاکستان کے کسی بھی صوبے، علاقے یا خطے سے تعلق رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکتے ہیں۔
بھرتی کے ٹیسٹ آپ کے قریبی علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے میں صرف 4 دن باقی ہیں، اس لیے اس موقع کو ہرگز ضائع نہ کریں۔
مزید پڑھیں:لاہور زیادتی کیس،فلمی سٹوری، رضا ڈار گینگ کے ’BOSS‘ نے سب کو سسپینس میں ڈال دیا
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان بھرتیوں کےلئے میرٹ ہی انتخاب کا واحد معیار ہوگا۔ بھرتی کے عمل پر اثر انداز ہونے یا کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ ڈالنے کی کوشش کرنے والے امیدوار کو فوری طور پر نااہل قرار دے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا حصہ بنیں، پاکستان کی خدمت فخر کے ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ npftas.pk پر آن لائن درخواست دیں۔












ہفتہ 4 جولائی 2026 