آٹے کی قیمتوں کوپرلگ گئے ،فی کلو10 روپےتک مہنگا

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

آٹے(Flour) کی قیمتوں کوپرلگ گئے اورریٹیل کی سطح پر10 روپےفی کلوتک مہنگا ہوگیاہے۔

ریٹیل میں ڈھائی نمبر آٹا10روپے مہنگاہوکر160روپے فی کلوتک پہنچ گیاہے جبکہ فائن آٹا 10روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلوتک میں فروخت ہونے لگاہے۔

مزیدپڑھیں:آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں لہراتے سرخ جھنڈوں کا کیا مطلب ہے؟
اس صورتحال پر ریٹیلرزایسوسی ایشن نے تشویش کااظہارکرتے ہوئے ذمہ دارعناصرکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

جنرل سیکرٹری ریٹیلرایسوسی ایشن فریدقریشی  کاکہناہے کہ گندم وافرمقدارمیں ہونے کے باوجودآٹے کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاترہے ،حکومت ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے جوآٹے کی قیمتوں میں اضافے کاسبب بن رہے ہیں۔