ڈیرہ بگٹی میں رقم کے تنازع پر خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع (Firing)پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی خونریز فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زین کوہ درینجن کے علاقے میں جب مالی لین دین کے تنازع پر دو گروپ آمنے سامنے آ گئے۔تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے دو سگے بھائی شامل ہیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:غیر ملکی خواتین اغوا و زیادتی کیس، تحقیقات میں پیشرفت، مرکزی ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔