بھارت کی جانب سے میرے خلاف ذاتی حملے (Personal Attacks)کرنے یا مجھے ذہنی طورپرغیرمستحکم قراردینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ برس پاکستان سے شکست کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی گرتی ہوئی ساکھ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے جبکہ بھارت کی جانب سے میرے خلاف ذاتی حملوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے میرے خلاف ذاتی حملے کرنے یا مجھے ذہنی طورپرغیرمستحکم قراردینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصاً پاکستان سے گزشتہ سال جنگ میں شکست کے بعد مودی اندرون ملک اور بیرون ملک گرتی ساکھ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے، میرے خلاف پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ راہول گاندھی نے بھی مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر یہی سوال اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے بعض اعزازات یا تو مصنوعی طور پر تخلیق کیے گئے ہیں یا خودساختہ تشہیری مہم کا حصہ ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ خود ساختہ تشہیری مہم کا مقصد خود کوایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے مگر اس سے مودی کی ساکھ عالمی شعبدہ باز کے طور پر ابھری ہے۔
مزید پرھیں:آبنائے ہرمز میں غیر ملکی فوجی موجودگی ناقابلِ قبول، ایران کی سخت وارننگ
خواجہ آصف نے کہا کہ مستند جریدے گارڈین نے بھی اپنی رپورٹ میں مودی کے اعزازات کی ساکھ اور شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں، مودی کی بیرون ملک سے ایسے مصنوعی تعریف و توصیف حاصل کرنے کی بے چین کوششیں دراصل اپنے ملک میں شدید طور پر کمزور ہوتی ہوئی ساکھ کو سہارا دینے کی ایک ناکام کوشش ہے۔












اتوار 5 جولائی 2026 