میکسیکو کی فتح کے بعد شائقین کا جشن، زمین میں زلزلے کی لہریں ریکارڈ

Calender Icon اتوار 5 جولائی 2026

ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ(Nock Out) مرحلے میں ایکواڈور کے خلاف میکسیکو کی 0-2 کی فتح کے بعد شائقین کے بھرپور جشن نے زلزلہ پیما آلات پر نمایاں ارتعاشات ریکارڈ کروا دیں۔

میکسیکو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم فار ارلی وارننگ اینڈ کمپری ہینسو رسک مینجمنٹ کے مطابق میچ کے دوران جولین کوئینونیس اور بعد ازاں راؤل خیمنیز کے گول کرنے پر ہزاروں شائقین کے بیک وقت اچھلنے، شور مچانے اور جشن منانے سے مقامی علاقے میں نمایاں ارتعاشات پیدا ہوئیں، جنہیں متعدد سیسموگرافز نے ریکارڈ کیا۔

ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ دونوں گولزکے بعد پیدا ہونے والی وائبریشن واضح طور پر ریکارڈ کی گئی، جو شائقین کے غیرمعمولی جوش و خروش کا نتیجہ تھی۔

دوسری جانب میکسیکو سٹی میں فتح کے جشن کے دوران افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا، جہاں سڑکوں پر نکلنے والے لاکھوں افراد کے ہجوم میں بھگدڑ اور دباؤ کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں:آئی جی اسلام آباد کی کیپٹن عاصم کے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق

میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔