اسلام آباد، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا (Maria Fernanda Espinosa) کی وزیراعظم سے ملاقات.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار، عزت مآب محترمہ ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا کی آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم نے محترمہ ایسپینوسا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون (Multilateralism) کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم اور اقوام متحدہ کو ہمیشہ دی جانے والی خصوصی اہمیت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت، اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد۔
، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام، اور منشورِ اقوام متحدہ کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان فعال بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اقوام متحدہ کے تینوں بنیادی ستونوں کو متوازن انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں:واپڈا پول چوری کی وارداتوں میں اضافہ، انتظامیہ نے عوام سے مدد مانگ لی
تاکہ عالمی امن اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہو۔محترمہ ماریہ فرنانڈا ایسپینوسا نے وزیراعظم کی جانب سے خیرمقدم پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ علاقائی امن کوششوں میں پاکستان کے قائدانہ کردار کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں اس کی فعال اور مؤثر شمولیت کو سراہا۔












پیر 6 جولائی 2026 