ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، دفاعی چیمپئن تیج پوگاکار نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

دفاعی چیمپئن سلونیا کے تیج پوگاکار نے ٹور ڈی فرانس(Tour de France) سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا، اس فتح کے بعد وہ یلو جرسی کے مالک بھی بن گئے ہیں۔

دُنیائے سائیکل کا سب سے معتبر ایونٹ کا تیسرا مرحلہ ایک سو پچانوے اعشاریہ نو کلو میٹر پر مشتمل تھا.

ایک نسبتا گرم موسم کا ریس کے شرکاء نے سامنا کیا جس میں دفاعی چیمپئن پوگاکار نے جوناس ونگارڈ کو صرف دو سیکنڈز کے فرق سے پیچھے چھوڑا۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام مل سکتا ہے، وکٹرگاؤ

پوگاکار نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے، پینتالیس منٹ اور گیارہ سیکنڈز میں طے کیا،27 سالہ پوگاکار ٹور ڈی فرانس کے چار مرتبہ کے چیمپئن رہ چکے ہیں۔

وہ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے ریس میں شریک ہیں، تیسرے مرحلے میں رچرڈ کیرا پاس تیسرے نمبر پر رہے۔