پاکستانی کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم (Wasim Akram)نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی سے جس میں انہوں نے بڑے دلچسپ انداز میں اپنی موت کی خبروں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے سب لوگ ٹھیک ٹھاک ہیں، میرا آپ لوگوں سے یہ سوال ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے میری موت کے بارے میں سوشل میڈیا پر جعلی افواہیں گردش کر رہی ہیں، اب اگر آپ لوگوں کو آج کے جدید دور میں جعلی خبروں کی سمجھ نہیں ہے تو ہم 60 سال کے بابے کس کھیت کی مولی ہیں۔
View this post on Instagram
سابق کرکٹر نے کہا کہ ان لوگوں کو 21 توپوں کی سلامی جو سوشل میڈیا پر مجھے میسج کر کے پوچھ رہے ہیں کہ آپ زندہ ہیں؟
مزیدپڑھیں:پہلا ون ڈے: زمبابوے نے بنگلادیش کو 25 رنز سے شکست دیدی
اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نہیں میں مرنے کے بعد یہ ویڈیو بنا رہا ہوں، جن لوگوں نے مشہور کرکٹرز کو لے کر میری موت کی افواہیں پھیلانے کے لیے جعلی ویڈیوز بنائی ہیں، انہیں بھی بڑی محنت کرنی پڑی ہو گی، اگر اتنا دماغ کسی اچھے کام میں لگائیں تو بڑی کامیابیاں حاصل کریں۔
وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ پنجابی میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ گدھے کے اوپر کتابیں لادنے سے وہ عالم نہیں بن جاتا کیونکہ اس کے لیے پڑھنا پڑتا ہے اور نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہے۔












منگل 7 جولائی 2026 