سیوریج کے پانی کو پینے کے قابل بنانے والا سولر پلازما سسٹم تیار

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

کراچی کے نوجوان نے سیوریج کے پانی کو صاف کرنے والا کم لاگت سولر پلازما واٹر ٹریٹمنٹ سسٹم (Solar Plasma Water Treatment System)تیار کرلیا۔

اٹلی کی یونیورسٹی میں تعینات پاکستانی ریسرچر نے پاکستان آکر سیوریج کے پانی کو پینے کے قابل بنانے والا سولر پلازما سسٹم تیار کرلیا۔

اٹلی کی یونیورسٹی میں تعینات پاکستانی ریسرچر ڈاکٹر مبشر سلیم کے مطابق سیوریج کے پانی کو بغیر کسی اضافی کیمیکل کے استعمال کے قابل بنایا گیا، سولر پلازما سسٹم کا تجربہ این ای ڈی یونیورسٹی میں کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:بھارت سکھوں کے قتل عام پر پردہ ڈالنے پر بضد، فلم ستلج آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز ہوتے ہی ہٹا دی گئی

ڈاکٹر مبشر کے مطابق سسٹم میں پلازما، ہائی وولٹیج کے ذریعے پیدا کیا جاتا ہے، جو پانی میں موجود خطرناک جراثیم، کیمیکلز اور دیگر آلودگی کو ختم کر دیتی ہے۔

سسٹم کو سولر پینلز اور ونڈ انرجی سے بھی چلایا جا سکتا ہے، جس سے بجلی کے اخراجات تقریباً ختم ہو جاتے ہیں۔ ریسرچر کے مطابق یہ ٹیکنالوجی گھریلو استعمال سے لے کر بڑی صنعتوں تک مختلف پیمانے پر نصب کی جا سکتی ہے۔