چند دنوں میں رنگ گورا کرنے کےدعوے کرنےوالی بیوٹی کریموں (Beauty creams)کےمضرصحت (Health hazard)ہونےکا انکشاف سامنےآیا ہے،جس پر پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےمعروف مقامی برانڈز کےمخصوص بیچزفوری طورپرمارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق جانچ کے دوران بعض معروف بیوٹی کریموں میں ممنوعہ پارہ (مرکری) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔
ماہرین کے مطابق مرکری جلد کے ذریعے جسم میں جذب ہو کر گردوں سمیت دیگر اہم اعضا کو متاثر کر سکتا ہے، جبکہ طویل عرصے تک ایسی مصنوعات کے استعمال سے سنگین طبی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
حکام نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پانچ ہومیوپیتھک ادویات میں ایلوپیتھک ادویات کے اجزا استعمال کیے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔












منگل 7 جولائی 2026 