وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہ ترکیہ میں نمایاں کاروباری گروپوں (Traders Communities)سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، انہوں نے کیپٹن عاصم طارق کی شہادت کو افسوسناک واقعہ قرار دیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق نے خاتون کی جان و عزت کےتحفظ کےلیے اپنی جان کانذرانہ پیش کیا۔ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تہران میں سپریم لیڈر شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید سپریم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:برطانیہ: راچڈل گرومنگ گینگ لیڈر کی ملک بدری کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا
وزیراعظم نے کہا کہ اپنے دورہ ترکیہ کے دوران نمایاں کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں کیں، ترک کمپنیوں کو توانائی، کان کنی، معدنیات، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔












منگل 7 جولائی 2026 