فضل الرحمان ، ایمل ولی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Calender Icon منگل 7 جولائی 2026

اسلام آباد، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان(Emial wali) نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خصوصاً خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی کے میڈیا سیل کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں امن وامان کی دگرگوں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں متعلقہ اداروں کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو ان کیمرہ بریفنگ دی جانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ حقائق سے آگاہی حاصل کر کے مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، دہشت گردی کے خاتمے اورخطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ، مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب سے گندم غائب ہونے کی خبریں جھوٹ، ریکارڈ محفوظ ہے،ڈی جی فوڈ

مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی سیاسی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور قومی اہمیت کے معاملات پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک میں امن، استحکام اور جمہوری عمل کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔