فیفا ورلڈکپ: کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

فٹ بال ورلڈکپ(FifaWorldCup) کے 23 ویں ایڈیشن کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مراکش، ناروے اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے شاندار کھیل سے غیر متوقع طور پر ایونٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی۔

وینکوور میں کولمبیا کے خلاف آخری پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی جیت کے ساتھ ہی میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ بھی مکمل ہوگئی۔

دو روز کے آرام کے بعد ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل جمعے کی شب کھیلا جائے گا جس میں فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجئم، تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور ناروے اور آخری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا مدمقابل آئیں گے۔

مزیدپڑھیں:ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

یہ تینوں کوارٹر فائنل پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی شب اور اتوار کی صبح کھیلے جائیں گے۔