مالیاتی جرائم کیخلاف مؤثر عدالتی نظام کیلئے نیب کی تربیتی نشست، اعظم نذیر تارڑ کی شرکت

Calender Icon بدھ 8 جولائی 2026

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (National Accountability Beauro) نے اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کے ججوں کے لیے منی لانڈرنگ کے انسداد، مالیاتی جرائم کی تحقیقات اور جدید تفتیشی طریقۂ کار سے متعلق خصوصی تربیتی سیشن کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔

پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی اسلام آباد میں منعقدہ تربیتی نشست میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نیب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے قانونی اور مالیاتی تقاضوں کے پیش نظر اس نوعیت کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ تفتیشی اداروں اور عدلیہ کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی انصاف کے مضبوط اور قابلِ اعتماد نظام کی بنیاد ہے، جبکہ ایسے تربیتی سیشنز قانونی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ مالیاتی جرائم اور منی لانڈرنگ کے مؤثر تدارک کے لیے ضروری ہے کہ تفتیشی حکمتِ عملی کو عدالتی تقاضوں اور جدید قانونی معیارات کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے تاکہ انصاف کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:ایم ایل 3 کی اپگریڈیشن پر 278.6 ارب روپے خرچ ہونگے: سینیٹرعبدالقادر

تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تربیتی پروگرام میں شریک ججوں میں اسناد تقسیم کیں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اس نوعیت کے پروگراموں کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔