وزیراعظم شہباز شریف(Shehbaz Sharif) آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ایک روزہ دورے کوئٹہ کے موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کااجلاس وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا۔
مزیدپڑھیں:مستونگ: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، 2 کھلاڑی جان سے گئے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزراء اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔












جمعرات 9 جولائی 2026 