نیپرا نے ملک بھر کے بجلی(electricity) صارفین کے لیے بجلی 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین سمیت تمام متعلقہ بجلی صارفین پر ہوگا، جبکہ اضافی چارجز رواں ماہ جولائی کے بجلی کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
مزیدپڑھیں:‘ایران کا نمبر ون ٹارگٹ ہوں، شاید میں زندہ نہ رہوں’؛ ٹرمپ کو اپنی جان خطرے میں لگنے لگی
اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوائی تھی۔
تاہم اتھارٹی نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 33 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔












جمعرات 9 جولائی 2026 